ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے گھر ہوگیا جل کر خاک۔ لاکھوں روپے کا ہوا نقصان

کاروار میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے گھر ہوگیا جل کر خاک۔ لاکھوں روپے کا ہوا نقصان

Wed, 24 Jun 2020 11:52:03    S.O. News Service

کاروار،24؍جون (ایس او نیوز)شہر کے نندگدّا علاقے میں بجلی کنکشن میں شارٹ سرکیوٹ ہونے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیاجس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پرکاش کولمبکر نامی شخص نے اپنا گھرپینٹنگ کا کام کرنے والوں کو کرایے پر دے رکھا تھا۔یہاں پر پانچ افراد رہتے تھے۔جب تمام مزدور اپنے کام پر گئے ہوئے تھے تو شام 4 بجے کے وقت گھر کے باہر سے دھواں اٹھنا شروع ہوا۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی جس کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام انجام دیا۔لیکن تب تک کچھ نقد رقم کے علاوہ گھریلو استعمال کی تمام چیزیں جل کرخاک ہوچکی تھیں۔مجموعی طور پر 3لاکھ روپے کانقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


Share: